لندن (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ماحول تیار اور مقدمات کسی مقام پر پہنچ جائیں تب پاکستان واپس آﺅں گا۔ بیماری کی وجہ سے پارٹی کی قیادت پہلے جیسی نہیں کر پا رہا۔ میری ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے اس کا علاج جاری ہے۔ پارٹی کے یوم تاسیس پر کارکنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں میں اتحاد کی ضرورت ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی اقلیتوں کے دشمن ہیں بھارت کا شروع دن سے مشن ہے وہ ہر حملے کا الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
مشرف