لاہور(نمائندہ سپورٹس ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی آسٹریلیا بدستور سر فہرست‘پاکستان کانواں نمبر ہے ۔ نیوزی لینڈ دوسرے ‘جنوبی افریقہ تیسرے ‘بھارت چوتھے ‘انگلینڈ پانچویں‘سری لنکا چھٹے نمبر پر ہے ۔بنگلہ دیش ساتویں اور ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر ہے ۔ افغانستان دسویں ‘زمبابوے گیارہویں اور آئرلینڈ بارہویں نمبر پر ہے ۔ بنگلہ دیش کے پوائنٹس95‘ویسٹ انڈیز کے 92ہیں ۔پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 87ہے ۔