بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے، چین نے دریائے برہم پترا کے ایک معاون دریا کا پانی روکدیا: کسی سے کوئی معاہدہ نہیں، فیصلوں میں آزاد ہیں: بیجنگ

بیجنگ (نیوز ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) چین نے دریائے برہم پترا پر تبت کے مقام پر ہائیڈرو پراجیکٹ کی تعمیر شروع کردی ہے جس سے بھارت کی پانچ بڑی ریاستوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔ چین نے سب سے بڑا آبی منصوبہ شروع کردیا ہے جسے لال ہو پروجیکٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اس منصوبے پر 4.5 پانچ بلین یوآن لاگت آئیگی اور یہ 2019ء میں مکمل ہوگا۔ اس منصوبے کی تعمیر سے دریائے برہم پترا کے پانی میں 36 فیصد کمی واقع ہوگی جبکہ بھارت کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کو بھی پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔ چینی حکام کے مطابق بھارت کے ساتھ پانی کے معاملے پر کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہے اسلئے ہم اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔

ای پیپر دی نیشن