بیجنگ(سپورٹس ڈیسک) پیٹرا کویٹوا نے ڈومنیکا کیبلکووا کو شکست دے کر وہان ٹینس ٹورنا منٹ جیت لیا ۔جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے فائنل میں چھ ایک چھ ایک سے کامیابی حاصل کرکے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ویمنز ڈبلز کے فائنل میں بھارتی سٹار اور پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرز ا کی جوڑی ہار گئی ۔ ثانیہ مرزا اور بار بورا سٹرائی کووا کی جوڑی کو میتھنائی میٹک سینڈز اورلوسی سفا رووا کی جوڑی نے چھ ایک اور چھ چار سے شکست دے کر ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
پیٹرا کویٹووا نے کیبلکووا کو ہراکر وہان ٹینس ٹورنا منٹ جیت لیا
Oct 02, 2016