سرینگر/ اسلام آباد (ایجنسیاں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے جو کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کررہا ہے، بھارت پاکستان پر جنگ مسلح کرنا چاہتا ہے تاکہ کشمیر کے ایشو سے دنیا کی نظر ہٹادی جائے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، آئندہ 48 گھنٹے انکی زندگی کیلئے انتہائی اہم ہیں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھا ہے کہ وہ یاسین ملک اور دیگر حریت قیادت کو بھارتی قید سے نجات دلائیں اور یاسین ملک کو ہسپتال منتقل کرائیں،کشمیر میںپیلٹ گنز کے استعمال کے ساتھ ساتھ اب خواتین کی آبروریزی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری طرف ایک واقعہ میں ایک گاﺅں میں بھارتی قابض افواج نے 150 خواتین کی آبروریزی کی۔ ہم بھارت سے بھیک نہیں مانگ رہے کشمیری ایک خود دار قوم ہے ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں، مجھے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا ویزا نہیں دیا گیا،دو برس سے میں نے اور میری بیٹی نے یٰسین ملک کی شکل نہیں دیکھی۔
مشعال
یٰسین ملک کی حالت تشویشناک ہے، اقوام متحدہ قید سے نجات دلائے: مشعال کا بانکی مون کو خط
Oct 02, 2016