پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان نے بھارت کی پاکستان کے خلاف دھمکی اور بیان بازی پر پاکستانی فنکاروں کی جانب سے خاموشی کو شرم ناک قرار دیدیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اداکار اور ہدایت شان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارتی اداکار، فنکار اور عوام بھارتی فوج کے حق میں بول رہے ہیں اور اپنی فوج کا مورال بلند کر رہے ہیں، ایسے میں پاکستانی فن کاروں کی خاموشی شرم ناک ہے۔اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے ماحول میں پاک افواج کو عوام کی جانب سے حوصلے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنی فوج کو ہر موقع پر سپورٹ کرنا چاہیئے، تاہم شوبز شخصیات کی خاموشی شرم ناک اقدام ہے۔