امریکی کانگریس میں سعودی عرب کے خلاف دہشت گردی سے متاثرہ فراد کی جانب سے ہرجانے کے متنازعہ قانون ”جاسٹا“ کی منظوری پر عالمی رہنماﺅں کا رد عمل جاری ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جاسٹا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں فوری ترمیم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ رجب طیب اردگان نے استنبول میں پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں امریکی کانگریس کی طرف سے منظور کردہ جاسٹا بل کو بدترین اور امریکی کانگریس کی بہت بڑی غلطی قرار دیا اور کہا کہ جاسٹا جیسا متنازع قانون کسی شخص کی انفرادی کارروائی پر پوری ریاست کو مورد الزام ٹھہرانے کی ایک گھنا¶نی کوشش ہے۔ توقع ہے جاسٹا جیسے متنازع ایکٹ پر فوری نظرثانی کی جائے گی۔ دوسری طرف پارلیمانی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر قانون سازوں سے گفتگو کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ اب برسلز کے لیے وہ لمحہ آچکا ہے جب فیصلہ کیا جانا چاہیئے، آیا ترکی کو مکمل ر±کن کا درجہ دیا جائے گا یا نہیں۔ اردگان نے ویزے میں نرمی کے سمجھوتے کے خاتمے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ اس اعلان کے مترادف ہے کہ یورپی یونین وہ وعدہ وفا نہیں کرنا چاہتا جو ا±س نے ترکی سے کر رکھا ہے۔ ا±نھوں نے بیلجئم سے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس ماہ سے یورپی یونین ترکوں کو بغیر ویزا کے سفر کی اجازت دے۔