کراچی (لیڈی رپورٹر)مودی سرکار سمیر ا نامی خاتون کو پاکستانی ہونے کی سزادے رہی ہے ،صارم برنی ٹرسٹ کے مطابق سمیرا کی شادی بھارتی شہری محمد ولی سے ہوئی۔ تین سال پہلے بھارتی اتھارٹی کی اجازت سے پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید کے لئے کراچی آئی اوراپنے بچوں کے پاس واپس کبھی نہیں جاسکی۔ تین بچوں کی ماں پچھلے تین سالوں سے اپنی اولاد کو یاد کر رہی ہے، دو بارانڈین ویزا کے لئے درخواست دی جوبغیرکسی وجہ کے مسترد کردی گئی ہے۔ انڈین سفارتخانے سے رابطہ کرنے پرکوئی جواب نہیں مل رہا یہ ردعمل کسی بھی ملک کے سفارتخانے کا نہیں ہوتا۔ اس سے ظاہر ہے کہ مودی سرکار سمیرا کو پاکستانی ہونے کی سزا دے رہی ہے۔ بھارتی حکومت کا یہ رویہ مودی سرکار کی "لبرل پالیسی" کے منہ پہ تمانچہ ہے۔ بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث ایک ماں اپنے بچوں سے دور ہے۔ صارم برنی ٹرسٹ نے اپیل کی ہے سوشل میڈیا کے ذریعے سمیرا کی مدد کی جائے تاکہ ملکوں کے بیچ بنائے سرحدوں کو امن کے لئے استعمال کیا جائے ۔
سمیرا خاتون کوپاکستانی ہونے کی سزا ‘بھارت ویزاجاری نہیں کررہا
Oct 02, 2018