کراچی(نیوز رپورٹر )سندھ حکومت اور کراچی انتظامیہ امن کی فضاخراب کرنے کی سازش کرنے والوں پرکڑی نظررکھے،ملکی تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے،کسی بھی فردکواجازت نہیںدیںگے کہ وہ شہرکاامن تباہ کرنے کی سازش کرے یااس بارے میںسوچ بھی سکے،اکثریتی اہلسنّت آبادی بحریہ ٹائون میںمخصوص فرقہ انتشارپھیلارہاہے،ہمیں فرقہ واریت کاطعنہ دینے والے بحریہ ٹائون آکردیکھ لیں،فرقہ واریت اورانتشارکون پھیلارہاہے،ان خیالات کااظہارمرکزی صدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی ،صدرکراچی علامہ رب نوازحنفی ،علامہ تاج محمدحنفی اوردیگرمقررین نے بحریہ ٹائون کراچی میںسنی ایکشن کمیٹی کے دفترکاافتتاح اورپرچم کشائی کے بعدمنعقدہ ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، علامہ اورنگزیب فاروقی اوردیگرقائدین اہلسنّت نے کہاکہ ایک گہری سازش کے تحت مخصوص مذہب کے ماننے والے بحریہ ٹائون جیسے پرامن سوسائٹی میںانتشاراورمذہبی تصادم کروانے کی سازشوںمیںمصروف ہیں،ہم امن کے داعی ہیں،نہ خودانتشارپھیلاتے ہیںاورنہ ہی کسی کوانتشارپھیلانے کی اجازت دیتے ہیں، مخصوص مذہب کے انتشاری ذہن کے لوگ اکثریت پرحاکمیت کی سوچ نہ رکھیں،نہ ہم کسی کے عقائدکوچھیڑتے ہیںاورنہ ہی کسی کواپنے عقائدسے چھیڑخانی کی اجازت دیںگے۔