لا ہو ر (سٹاف رپو رٹر)ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) ڈاکٹر رضوان نصیر نے گزشتہ روزریسکیو1122 ہیڈ کوارٹرز میں پنجاب کے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیاجسکا مقصد سروس کی کارکردگی کو بہتر اوربِناکسی تفریق کے تمام شہریوں کویکساں معیارکی ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کویقینی بنانا ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق ریسکیو1122 نے گذشتہ ماہ پنجاب بھر میں سات منٹ ریسپانس ٹائم کو برقراررکھتے ہوئے 83610 ریسکیوآپریشن کے دوران 129420 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا۔