لاہور (نیوزرپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے زیرانتظام نارتھ سرکل میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس دوران دو پلاسٹک فیکٹریوں کی بجلی چوری پکڑ ی گئی۔ لیسکو ترجمان کے مطابق بجلی چوری کے خلاف نارتھ سرکل اور ایم این ٹی کی مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ نارتھ سرکل کی سب ڈویثرن جیا موسی میں ایس ای عطرت حسین اور ایکسئین ایم اینڈ ٹی چوہدری نثار سرورنے سرکل ٹیم کے ہمراہ بجلی چوری کی خلاف کریک ڈاون کیا جہاں دو پلاسٹک فیکٹریوں میں11کے وی لائن سے ڈائریکٹ تارکے ذریعے بجلی چوری کرکے لیسکو کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا تھا۔جبکہ ایک مذکورہ فیکٹری میں کنکشن کے بناء ہی ڈائریکٹ بجلی چوری کی جارہی تھی۔
آٹھوں سرکلز میں ترسیلی نظام کی مرمت کا کام شروع کر دیا: مجاہد پرویز چٹھہ
Oct 02, 2018