اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی حکومت نے ہنڈی،حوالہ ، غیر ملکی کرنسی اور اینٹی منی لانڈرنگ قوانین میں اہم ترامیم کا فیصلہ کرلیاجس کے بعد ایف آئی اے کے اختیارات میں اضافے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں اہم اجلاس وزارت خزانہ میں ہواجس میں اہم ترامیم کے حوالے فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قوانین میں ترامیم کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارہ شک کی بنیاد پر دفاتر اور گھروں پر چھاپے مارسکے گی، ایف آئی اے کو جائیداد ضبطگی، مشکوک رقوم ضبط کرنے کے اختیارات بھی مل جائیں گے۔اسد عمر نے کہا ہے کہ ترامےم کا مقصد زرمبادلہ کی غےر قانونی نقل وحمل روکنے کے قوانےن کو مضبوط کرنا ہے تمام ترامےم منظوری کیلئے وزےراعظم کو پےش کی جائےں گی۔ حکومت مےںمنی لانڈنگ اور غےرقانونی زرمبادلہ کی ترسےل روکنے کیلئے سخت موقف اختےار کرے گی ، ترامےم سے ادارہ جاتی فرےم ورک مضبوط ہو گا۔
منی لانڈرنگ/ ترامیم