اسلام آباد (آئی این پی)آئی ایم ایف جائزہ مشن نے نان فائلر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کےلئے مزید اقدامات کا مطالبہ کر دیا، آئی ایم ایف جائزہ مشن سے ایف بی آر اور وزارت خزانہ حکام کے مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں آئی ایم ایف وفد کو فنانس ایکٹ 2018 میں متعارف اصلاحات اور ٹیکس نیٹ بڑھانے پر بریفنگ دی گئی۔ پیر کو آئی ایم ایف جائزہ مشن سے ایف بی آر اور وزارت خزانہ حکام کے مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں ایف بی آر نے آئی ایم ایف وفد کو ٹیکس محصولات کے نظام سے متعلق بریفنگ دی۔ آئی ایم ایف وفد کو سالانہ ٹیکس محصولات کے مقررہ اہداف پر بھی بریفنگ دی گئی، مذاکرات میں وفد کو فنانس ایکٹ 2018 میں متعارف اصلاحات اور ٹیکس نیٹ بڑھانے پر بریفنگ دی گئی، آئی ایم ایف وفد نے نان فائلرکو ٹیکس نیٹ میں لانے کےلئے مزید اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔آئی ایم ایف کے وفد نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا بھی دورہ کیا۔ وفد کی قیادت ایڈوائزر اینڈ ٹیم لیڈر ہارلرڈ فنگر کر رہے تھے۔ آئی ایم ایف کے سربراہ ہارلرڈ فنگر نے غریبوں کی سماجی اور اقتصادی حالت میں بہتری لانے کیلئے بی آئی ایس پی کے کام اور وژن کو سراہا۔
اآئی ایم ایف