پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس: عارف علو ی اور شفقت محمود نے بریت کیلئے درخواست دائر کردی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزیر شفقت محمود نے پاکستان ٹیلی ویژن اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کردیں۔ پیر کو انسداددہشت گردی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کے دوران 12 ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰکی درخواستیں دائر کی گئیں۔صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزیر برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود نے بریت کی درخواستیں دائر کیں جب کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔مقدمے میں نامزد وزیراعظم عمران خان کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا جاچکا ہے۔
حملہ کیس

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...