وزیراعظم کی تقرری کےخلاف درخواست، عمران خان نااہلی سے متعلق مقدمات کی تفصیلات طلب

کراچی (آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعظم کی تقرری کے خلاف درخواست پر درخواست گزار اور الیکشن کمشن کو دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عمران خان نااہلی سے متعلق مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں وزیراعظم کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے عمران خان نااہلی سے متعلق مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ آگاہ کیا جائے اسلام آباد‘ لاہور اور پشاور ہائیکورٹس نے کیا فیصلے جاری کئے۔ عدالت نے درخواست گزار اور الیکشن کمشن کو دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
ایل پی جی 5روپے 50پیسے مہنگی
ریٹ 142روپے کلو ہو گیا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ہی بین الاقوامی قیمت میں 38ڈالر فی میٹرک ٹن اضافے کو جواز بنا کر قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ چیئرمین اےل پی جی ڈسٹری بےوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان، عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی فی کلو قیمت میں تقریباً 5.50 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ٹیکس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن تا حال جاری نہیں کیا گیا جس پر انہوں نے حکومت وقت سے جلد از جلد ٹیکسوں کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سستی گیس دینے کےلئے نوٹیفکیشن کا جلد از جلد جاری ہونا بہت ضروری ہے۔ اوگرا نے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 60روپے اضافہ کرنے کی منظوری دے دی، گزشتہ ماہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1613.43مقرر کی تھی جس کو بڑھا کر اب 1673روپے 24پیسے مقرر کر دیا گیا ہے۔ اوگرا کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کی ماہ اکتوبر کیلئے قیمت مقرر کر دی ہے۔ گھریلو صارفین کو 1673.24روپے فی سلنڈر مارکیٹ میں دستیاب ہوگا جبکہ ایل پی جی گیس کی فی کلو 142روپے مقرر کر دی ہے۔
ایل پی جی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...