پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارت پر 7 ارب کی زرتلافی کیس کی سماعت

Oct 02, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارت پر 7 ارب کی زر تلافی کیس کی سماعت دبئی میں شروع ہوگئی۔ آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں شروع ہونیوالی سماعت کے پہلے روز پی سی بی کے سابق سربراہ نجم سیٹھی ثالثی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا موقف ریکارڈ کرایا۔ نجم سیٹھی نے پاکستان بھارت معاہدے کی تفصیلات بتائیں اور بگ تھری فارمولے کی تفصیلات بھی ثالثی کمیٹی کے سامنے رکھیں۔ آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی کی سماعت میں پاکستانی وکلاء نے بھی اپنا موقف سامنے رکھا۔ کل صبح 9 بجے تک سماعت ملتوی کردی گئی جبکہ کل منگل کو بھارتی وکلا موقف دیں گے۔

مزیدخبریں