پشاور(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیااس بات کا فیصلہ اے این پی کی مرکزی کونسل کے آخری اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پارٹی قائد اسفندیار ولی خان نے کی۔ اس موقع پر اسفند یار ولی نے کہا کہ کالاباغ ڈیم متنازعہ منصوبہ ہے اور اسے بار بار چھیڑ کر قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،انہوںنے کہا کہ کالا باغ ڈیم کیخلاف 1986میں تین اسمبلیوں نے متفقہ قرار داد منظورہوئی ہے، قومی یکجہتی بحال رکھنے کیلئے منصوبے پر بات نہ کی جائے۔ چیف جسٹس نے کالا باغ ڈیم انا کا مسئلہ بنایا ہے لیکن32سال میں کتنے ڈیمز بن سکتے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم آرٹیکل6کی پراوہ کئے بغیر اس کی مخالفت کرتے رہیں گے اور کالاباغ ڈیم ہماری لاشوں پر بنے گا،اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی باز گشت سنائی دے رہی ہے ، صوبوں کا حصہ کم کرنے سے مسائل جنم لیں گے ، اے این پی نے بڑی جدوجہد کے بعد صوبائی خود مختاری حاصل کی ہے،انہوںنے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں حاصل کردہ خود مختاری کسی صورت واپس نہیں کرینگے، اگر اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو آخری حد تک جانے کو تیار ہیں۔
اسفندیار