لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین تحریک انصاف و وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما ارشد داد کو پارٹی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا ہے، پارٹی چیئرمین کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ارشد داد اس سے قبل بطور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ نئے نامزد سیکرٹری جنرل کا شمار پارٹی کے بانی ارکان میں ہوتا ہے اور وہ 1996 میں تحریک انصاف سے منسلک ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے 1997 میں گجرات سے انتخابات میں حصہ لیا۔ ارشد داد کے والد بریگیڈئیر صاحبداد ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں صوبائی وزیر رہے۔
ارشد داد
;عمران خان نے سینئر رہنما ارشد داد کو تحریک انصاف کا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
Oct 02, 2018