فیصل آباد + تاندلیانوالہ (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) تاندلیانوالہ میں اوباش نوجوان نے سات سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سات سالہ آمنہ سمندری سے اپنی خالہ کے گھر 456گ۔ب میں شادی میں شرکت کے لئے آئی تھی جہاں پر شادی میں ہی آئے لکڑوالا کے اٹھارہ سالہ ملزم سلیم نے معصوم بچی کو ویرانے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر اور ڈی ایس پی تاندلیانوالہ موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
زیادتی/ قتل