لاہور(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کے لیے ان کی ٹیم کو حکومت کی نہیں بلکہ آسٹریلیئن بورڈ ٹیم بھیجنے کے لئے خود مختار ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا کہ بلائنڈ خواتین کو کرکٹ کھیلتا دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے ۔ آسٹریلین ہائی کمیشن کا پاکستان بلائنڈ کرکٹ سے الحاق اعزاز کی بات ہے ۔انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا کی طرح پاکستان میں بھی کرکٹ کا ایک جنون ہے ۔ایک سوال کے جواب میں پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کو حکومت کی نہیں بورڈ کی اجازت درکار ہوتی ہے۔ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ خود مختار ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی بہتر ہو رہی ہے امید ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال مزید بہتر ہوگی ۔ آسٹریلین ہائی کمشرنے کہا کہ ان کی خواہش ہے صرف آسٹریلیا ہی نہیں دیگر غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں۔
پاکستان میں سکیورٹی بہتر ہو رہی ہے، مارگریٹ ایڈمسن
Oct 02, 2018