وہاڑی(نامہ نگار)راجباہ 8ایل میں چھ لاٹ کے قریب 20فٹ چوڑا شگاف پڑگیا۔جس کے باعث سینکڑوں ایکڑ رقبہ پر کاشت فصلیں زیر آب آگئیں مگرکئی گھنٹوں بعد بھی محکمہ انہار کے افسران اور ضلعی انتظامیہ موقع پر نہ پہنچ سکی اورنہ ہی شگاف کو بند کیا گیا ہے۔جس کے پیش نظر اب رہائشی آبادی میں نہری پانی کے داخل ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔ اہل علاقہ کا ضلعی انتظامیہ اور محکمہ انہار کے افسران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ محکمہ انہار کی عدم توجہی کی وجہ سے نہر کے کنارے کمزور ہوچکے ہیں اور نہر اکثر مختلف جگہوں سے ٹوٹتی ہے مظاہرین نے وزیر اعلی پنجاب سمیت دیگر اعلی حکام سے نوٹس لیئے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
وہاڑی،راجباہ8 ایل میں شگاف، سینکڑوں ایکڑپرکاشتہ فصلیں زیر آب آگئیں
Oct 02, 2018