ملتان (نمائندہ نوائے وقت) نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے شعبہ اگرانومی کے زیر اہتمام دو روزہ انٹر نیشنل کانفرنس بعنوان "ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں اکیسویں صدی کی جدید زراعت " اکتوبر 8اور9 بروز سوموار اور منگل کو جامعہ میں منعقد کی جائے گی۔ انٹرنیشنل کانفرنس میں امریکہ ،چائنہ ، جرمنی ، ایران ، ترکی ، سویڈن اور بیلجیم کے زرعی سائنسدان شرکت کرینگے ۔ کانفرنس میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر زراعت کو درپیش مسائل اور ان کے تدارک پر سیر حاصل گفتگو ہو گی ۔ کانفرنس کا افتتا ح صوبائی وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال کرینگے جبکہ اختتامی تقریب کے مہما ن خصوصی صوبائی وزیر برائے جنگلات ، ماہی پروری اور جنگلی حیات محمد سبطین خان ہوں گے ۔
نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے شعبہ اگرانومی کے زیراہتمام 2 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس 8 ‘9 اکتوبر کو ہو گی
Oct 02, 2018