کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے پہلے دن مندی کا رجحان رہا، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 69 پوائنٹس کمی کے ساتھ 40929 کی سطح پر بند ہوا۔پیر کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز منفی ہوا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس کمی کا شکار ہوا۔ ایک وقت میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 278 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی اور انڈیکس 40710 کی سطح تک گر گیا۔کاروبار کے احتتام پر انڈیکس 69 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40929 کی سطح پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران مارکیٹ میں سات کروڑ 12 لاکھ 11 ہزار سات سو شئیرز کا کاروبار ہوا جنکی مالیت دوارب 62 کروڑ 91 لاکھ 34 ہزار آٹھ سو چوالیس رہی۔