لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 5 افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سہیل شہزاد ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو کو تبدیل کرکے ممبر کالونیز بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا ہے۔ عامر اعجاز اکبر جن کے پاس ممبر کنسالیڈیشن کا اضافی چارج تھا کو ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو تعینات کر دیا گیا ہے۔ محمد اعظم خان ڈی جی کچی آبادی پنجاب کو تبدیل کرکے ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا ہے۔ طارق محمود ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کو تبدیل کرکے ممبر کنسالیڈیشن بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا ہے۔ راشد احمد خان جو کہ تعیناتی کے منتظر تھے کو ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔