بھارت: مہنگائی کیخلاف کسان ر یلی، دہلی میرٹھ شاہراہ جام ہوگئی

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری اور قرضوں کی معافی کے مطالبے کیلئے ہزاروں کسان سڑکوں پر نکل آئے ۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ہزاروں کسان غازی آباد میں جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں جو آج (منگل کو) دارالحکومت نئی دہلی کے لئے روانہ ہوںگے۔ علاقائی ایس پی ٹریفک شیام نرائن سنگھ کا کہنا ہے کہ کسانوں کی ریلی کے باعث میرٹھ شاہراہ پر ٹریفک جام ہو گئی ہے جس کی وجہ سے میرٹھ سے غازی آباد آنے والی چھوٹی بڑی گاڑیوںکا رخ محی الدین پور اور مودی نگر سے ہاپوڑ ، پیلکھوا کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...