دوحہ(این این آئی)قطر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی دوستوں سمیت 1200 سے زیادہ امریکیوں ، یورپی ممالک کے انسداد دہشت گردی کے حکام ، عرب رہ نماؤں ، فٹ بال کے بین الاقوامی کھلاڑیوں ، بالی ووڈ کی اداکاروں کی برقی مراسلات میں نقب زنی کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا انکشاف قانونی دستاویزات ، ٹیکنیکل رپورٹوں اور امریکا کی مرکزی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق اہلکاروں کے بیانات سے ہوا ۔ قطر نے چار براعظموں شمالی امریکہ ، یورپ ، افریقا اور ایشیا سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات کی ای میلز ہیک کی ہیں ۔یہ خیال کیا جاتا ہے کہ برقی مراسلات میں نقب زنی کی یہ سب سے بڑی واردات ہے۔قطری ہیکروں نے اس واردات کا آغاز 2014ء میں کیا تھا۔