صنعاء (این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کی رِٹ بحال کرنے میں سرگرم عرب اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کی بارود سے بھری دو کشتیاں تباہ کردیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ حوثیوں کی بارود سے بھری کشتیوں کو اس وقت تباہ کیا گیا جب وہ سعودی عرب کے سرحد شہر جازان پرحملے کے لیے تیار کی گئی تھیں۔عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ سمندر میں نگرانی کے دوران حوثیوں کی دو مشکوک کشتیوں کو دیکھا گیا۔ ان دونوں کشیتوں پر بم نصب کیے گئے تھے اور انہیں سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پرحملوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا تاہم فوج نے فوری کارروائی کرکے ایک کشتی کو مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجکر پچاس اور دوسری کو پانچ بج کر پانچ پر تباہ کردیا گیا۔ اس کے نتیجے میں سعودی عرب کی جنگی کشتیوں کو معمولی نقصان پہنچا ۔کرنل المالکی نے کہا کہ حوثیوں کی طرف سے دہشت گردی کی ہرسازش کو وقوع پذیر ہونے سے قبل ہی ناکام بنا دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثی دہشت گرد نہ صرف یمن بلکہ سعود عرب کے پرامن اور عام شہریوں کی زندگیوں سے بھی کھیل رہے ہیں۔ مگر انہیں ان کے جرائم میں کامیاب ہونے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔
سعودی شہرجازان میں حوثیوں کی دہشت گردی کی سازش ناکام،دوبمبارکشتیاں تبا ہ
Oct 02, 2018