انتونیوگوتریز کاتنازعہ کشمیر کے حل کیلئے مثبت مذاکرات پرزور

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے مثبت مذاکرات پرزوردیاہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جو اس وقت بھارت کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں نیویارک میں ایک انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتشویش کااظہارکیاہے۔وہ اپنے دورے کے دوران بھارت کے صدررام ناتھ کووند،وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرخارجہ سشماسوراج سے بھی ملاقات کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن