وزیراعظم عمران خان سے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ملاقات, شیخ رشید نے وزریراعظم کو ریلوے کے امورکے بارے میں آگاہ کیا

Oct 02, 2018 | 22:01

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزارت ریلوے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے وزیر اعظم کو ریلوے کے خسارے کو کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا .وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ریلوے کا خسارہ کم کرنے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جائیں اور ریلوے کی بہتری کے لیے کوششیں کی جائیں۔

مزیدخبریں