مکرمی! عجیب سا دور آگیا ہے کہ نہ کسی بڑے کا ڈرہے اور نہ ہی دشمنوں کی پرواہ ہے۔ پرانے وقتوں کی باتوں میں ایک روایت ابھی تک یاد ہے وہ ہے پردہ اور عزت۔ اس دور میں امیر اور غریب کا کوئی تحت نہیں مقام تھا۔ کہاں پر سب ایک برابر اور عزت کے مابین ہوتے تھے۔ اور پردہ اس زمانے کی ایک اہم شرط بھی تھی‘ لیکن افسوس ہوتا ہے کے آخر اس معاشرے کو کونسا غلط کام اور غلط سوچ اور معاشرے کی روایت بن گیا ہے۔ جہاں پر ماں بہن پر تشدد اور گالیاں دے کر کوئی شرمندگی یا کوئی دکھ نہیں ہوتا۔ آج کل کے معاشرے میں افسوس کے ساتھ جہاں پر جھوٹ اور کرپشن عروج پر ہے۔ آج کل کے معاشرے اور بے پردہ عورتوں کو سب کچھ بھولا ہوا ہے ایک لڑکی اپنے ہی ماں باپ کو گالیاں دیتی ہیں صرف وہ اپنی مرضی کی شادی ایک غلط لڑکے کے ساتھ کرتی ہیں اور دکھاوے اور بہکاوے میں آجاتی ہیں۔ اس طرح بہت سی مثالیں ہمیں عام سی ملتی ہیں جس میں ہمیشہ ہمیں اس طرح کے واقعات سننے کو ملتے ہیں اور افسوس کرتے ہیں۔ ہمیں چاہئے کے ہم ایسے ارد گرد کے لوگوں کو ایک اسلامی نظریے سے آگاہی دیں اور ان کو اس کی جزا اور سزا کے بارے میں بتایا جائے جس سے ایسے واقعات میں کمی اور رشتوں میں مضبوطی اور پیار آسکے۔ (میاں ذیشان‘ لاہور)
بگڑا معاشرہ اور خواتین
Oct 02, 2019