لاہور(خصوصی نامہ نگار )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دنیا فاشسٹ مودی سے ہوشیار رہے پوری قوم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے چٹان کی طرح متحد ہیں ،بھارت کشمیریوں سے خوف زدہ کیوں ہے کرفیو کیوں نہیں اٹھایا جارہا ،کشمیر میں بھارت 30سال سے دہشتگردی کررہا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈائون کے باوجود مظاہرے اور بھارت مخالف نعرے بھارت کیلئے نوشتہ دیوار ہے ،بھارت خاموشی سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے ۔جس دن حکومت پاکستان نے جہاد کا اعلان کیا بھارت دنیا کے نقشے پر نہیں ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سیکر ٹریٹ میںپنجا ب کا بینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مرکزی رہنماء محمد شاداب رضا نقشبندی، صوبائی صدر ڈاکٹرحافظ شا ہد حُسین ، صوبا ئی جنر ل سیکر ٹر ی زاہد حبیب قادری،ایڈیشنل سیکر ٹری عمران مصطفی کھوکھر،رکن رابطہ کمیٹی پنجاب عثمان شاہ نقوی نے بھی خطاب کیا۔