تہران (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے چین کو تیل کی فروخت میں مراعات دینے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ چین کو تیل کی فروخت میں رعایت دینے اور ادائیگیوں کیلئے طویل مدت کی مہلت دینے پر مبنی تمام خبریں حقائق کی عکاسی نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کیساتھ 25 سالہ سٹریٹیجک معاہدہ ایران کی پیش کش تھی جس پر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے جس کی کسی بھی شق کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے، اس بنا پر طرفین میں سے کسی ایک کو بھی مراعات حاصل نہیں ہیں۔