پیسے لیکر 48 افراد کا قتل‘ ایل سلواڈور میں پولیس اہلکاروں سمیت 39 گرفتار

سان سلواڈور (اے پی پی) ایل سلواڈور میں پیسے لیکر 48 افراد کو قتل کرنے کے معاملے میں پولیس اہلکاروں سمیت 39 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔چیف پراسیکیوٹر راؤل میلرا کے مطابق گرفتار شدہ گان میں چار ریٹائرڈ پولیس اہلکار اور 14 ایجنٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب ایک مجرمانہ نیٹ ورک کے رکن تھے جس نے پیسے لے کر 48 افراد کا قتل کیا تھا۔ مجرموں نے پولیس تلاشی کے نام پر متاثرین کو گھر سے اٹھایا اور ان سبھی کا قتل کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن