مقدمہ قتل کا فیصلہ ‘ مجرم کو 2 بار سزائے موت اور جرمانہ

Oct 02, 2019

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)سیشن کورٹ میں قائم ماڈل ٹرائل کورٹ میں ساس اور برادر نسبتی کے قتل میں ملوث مجرم ظفر اقبال کو 2 بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج فیض الحسن نے ملزم کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا کا حکم جاری کیا ۔ ملزم کے خلاف اپنی ہی ساس اور برادر نسبتی کو قتل کرنے کا مقدمہ درج تھا ۔ عدالت نے گواہوں اور شہادتوں کو مد ںنظر رکھتے ہوئے مجرم کو 2 بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

مزیدخبریں