ٹریفک آگاہی کے بارے میں لیکچر کا انعقاد

لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے اٹلس ہنڈا کے ہمراہ اقبال ٹائون کے علاقہ نجی کالج میں ٹریفک قوانین بارے ٹریفک آگاہی لیکچر دیا۔آگاہی لیکچر میں شہریوں کو ہیلمٹ کی اہمیت اور اسکے فوائد و نقصانات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آگاہی لیکچر کے بعد کو ئز پر وگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں روڈ سیفٹی کے متعلق درست جواب دینے والے طلباء و طالبات میں ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے اٹلس ہنڈا کے تعاون سے ہیلمٹ تقسیم کئے۔

ای پیپر دی نیشن