لاہور(خصوصی نامہ نگار ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلی قاری ارشد عبید ، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا حافظ زبیر حسن اشرفی،حافظ خالد حسن،مولانا سید فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ڈراؤن حملہ کے بعد اب جدہ ریلوے اسٹیشن پر آتشزدگی اور خادم الحرمین شاہ سلمان کے ذاتی سیکورٹی آفیسر کے قتل پر افسوس اوردکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔