لاہور ( پ ر ) کیمونٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان کے زیر اہتمام سیمینار منعقد ہوا۔تفصیلات کے مطابق عظیم ثریا ہسپتال میں کمیونٹی آف ہومیوپیتھس کے زیر اہتمام سیمینار ہوا۔ اسد پرویز قریشی نے ڈاکٹرز ٹریننگ فورم میں شرکت کی۔ مختلف شہروں سے ڈاکٹرز اور طبی ماہرین شریک ہوئے۔ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد اشرف چوہدری بانی و چیئرمین کمیونٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان ڈاکٹر جاوید ہاشمی صدر، ڈاکٹر عقیل احمد جاوید، ڈاکٹر آمین ثقلین،ڈاکٹر عائشہ مغل میڈیاکوآرڈینیٹرودیگر نے خطاب کیا۔ دیسی ادویات کی افادیت پر تفصیلی لیکچرز دئدئیے ۔ڈاکٹرز اور طبی ماہرین نے کہا آج بیماریاں بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں،ہومیوپیتھک کی ادویات استعمال کرکے بڑھتی ہوئی بیماریوں پر جلد قابو پایا جاسکتا ہے۔لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ ہم پاکستانی قوم ہومیوپیتھک کی ادویات پر یقین نہیں کرتے اور نہ ہی اس سستے علاج کو اپنے لیے بہتر سمجھتے ہیں۔