لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف کوریوگرافر لائبہ علی کے ڈانس انسٹیٹیوٹ کا افتتاح بین الاقوامی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی اور نامور کوریوگرافر زریں پنا نے کردیا۔ افتتاحی تقریب میں پرائیڈ آف پرفارمنس عدیل برکی،انیقہ علی، نغمانہ جعفری، حیدر سلطان، حسیب پاشا،رابی پیر زادہ، نتاشا خان، شاہد خان، شفق علی،حسیب خان اور دیگر موجود تھے۔ فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے کہا کہ پاکستان میں فیشن کے شعبے کو جب متعارف کرایا تو اندازہ نہ تھا کہ اتنی کامیابی ملے گی، آج ایک ڈانس انسٹی ٹیوٹ کا آغاز ہوا ہے ، جس پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ اس طرح کے ادارے ملک بھر میں بننے چاہیئں کیونکہ رقص فنون لطیفہ کی اہم صنف ہے اور اس کو سیکھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ میں ملک کے مختلف شہروں میں چار نئے اسپتال بنانے جارہا ہوں۔زریں پنا نے کہا کہ لائبہ علی نے ڈانس انسی ٹیوب بنایا ہے ڈانس اعضاکی شاعری ہے یہاں آکر دلی خوشی ہوئی ہے۔