قومی انڈر19سہ روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ:خیبر پی کے تین وکٹوں پر173رنز

لاہور (نمائندہ سپورٹس)قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کا آغاز ہوگیا ہے۔خیبر پختو نخوا اور بلوچستان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان تین روزہ میچ جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں شروع ہوگیا ہے۔ شہر میں ہونے والی بارش کے باعث پہلے روز کھیل کا آغاز چائے کے وقفے کے بعد ممکن ہوسکا۔ بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور دن کے اختتام پر 35 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین ثاقب جمیل 78 اور سلمان خان جونیئر 60 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...