لاہور(سپورٹس رپورٹر) اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کی تیاریوں کے لئے قومی ہاکی تیم کا تربیتی کیمپ گذشتہ روز بھی نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی گراونڈ ٹو میں جاری رہا۔اس موقعہ پر ہیڈ کوچ اور ٹیم منیجر خواجہ جنید نے کھلاڑیوں کو کھیل میں نکھار لانے کے لئے لیکچر کے دوران مختلف ٹپس دیں جبکہ ٹیم فزیو نے کھلاڑیوں کو جسمانی ورزش کے ساتھ ساتھ سٹیمنا برقرار رکھنے کے حوالے سے مفید مشورے دیئے۔