پیرس (نوائے رپورٹ) سابق فرانسیسی وزیراعظم ایڈورڈ بلاڈر کو 1990ء کی دہائی میں فرانس کی جانب سے پاکستان کوآگسٹا کلاس آبدوزیں فروخت کرنیکی ڈیل میں کمیشن لینے کے الزام میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑیگا۔ ایڈورڈ بلاڈر نے اس کمشن کے ذریعے سے 1995ء میں اپنی صدارتی انتخابی مہم کوفنانس کیا تھا۔ ایڈورڈ بلاڈر 1993ء اور 1995ء کے درمیانی 84 میں فرانس کے وزیراعظم رہے اس کیس کی تحقیقات 2002ء میں کراچی میں 11فرانسیسی سب میرین انجینئروں کے واقعہ کے بعد شروع کی گئی تھی۔ ایڈورڈ بلاڈر اس عدالت کے روبرو پیش ہونگے جو فرانس کے موجودہ اور سابق وزراء کے کیسوں کی سماعت کیلئے قائم کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ایڈورڈ بلاڈر نے اس وقت ایک کروڑ 30 لاکھ فرینک 1.8 ملین ڈالر کی کمشن حاصل کی تھی، انہوں نے سعودی عرب کو بھی فریگیٹس فروخت کرکے کمشن حاصل کی تھی اس کے وکیل کا کہنا ہے کہ سابق فرانسیسی صدر پراعتماد ہیں کہ فیصلہ ان کے حق میں آئیگا کیونکہ انہوں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا۔
پاکستان کو آگسٹا آبدوزوں کے سودے میں کمیشن لینے کا الزام، سابق فرانسیسی وزیراعظم کو ٹرائل کا سامنا
Oct 02, 2019