سندھ حکومت اور آئی جی میں تناؤ بڑھ گیا حسن مرتضیٰ نے حکام کو خط لکھ دیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق پولیس سربراہان کی طرح موجودہ آئی جی پولیس ڈاکٹر کلیم امام سے بھی سندھ حکومت کی ٹھن گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام نے کابینہ ارکان اور حکومتی شخصیات کو لفٹ کرانا چھوڑ دی ہے۔ آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام کے رویئے پر مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نالاں ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں انہیں سرکاری طور پر خط بھی لکھا ہے۔ اپنے خط میں مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کے لئے اسلحہ خریداری اور سیپرا قوانین پر آئی جی پولیس کا نکتہ نظر معلوم کرنے کے لئے فون کیا لیکن آپ میری فون کال اٹینڈ کر رہے اور نہ جواب دے رہے ہیں۔ کسی سرکاری افسر کا غیر ذمہ دارانہ رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔ آئینی ذمہ داریوں پر فائز فرد کے ساتھ یہ رویہ ہے تو عوام کے ساتھ آئی جی کا کیا سلوک ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن