سیالکوٹ (نامہ نگار) رینجرز حکام نے مقبوضہ جموں کی طرف نالہ ایک میں بہہ کر آنے والی بھارتی سیکورٹی فورس کے سب انسپکٹر کی نعش بھارتی حکام کے حوالے کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ 28ستمبر کو بھارتی سیکورٹی فورس کی یونیفارم میں ملبوس سب انسپکٹر مقبوضہ جموں کے علاقہ میں نالہ ڈیک میں ڈوب گیا تھا اور اس کی نعش نالہ ایک میں بہتی ہوئی پاکستانی علاقہ میں آگئی تھی۔ گزشتہ روز صبح آٹھ بجے کے قریب بی ایس ایف کے سب انسپکٹر کی نعش نالہ ایک سے مل گئی۔ جس پر بی ایس ایف او اور رینجرز حکام کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی۔ اس موقع پر بی ایس ایف کے سب انسپکٹر کی نعش بھارتی سیکورٹی فورس کے حوالے کر دی تھی جس پر بی ایس ایف حکام نے رینجرز کا شکریہ ادا کیا۔