بجلی ایک سال کیلئے 53 پیسے یونٹ مہنگی، صارفین پر ساڑھے 53 ارب روپے کا بوجھ پڑیگا

Oct 02, 2019

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) حکومت نے ایکس واپڈا ڈسکوز کے پاور ٹیرف میں 53پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔ بجلی مہنگی کرنے سے صارفین کو 53ارب 52کروڑ روپے کا بوجھ منتقل ہو گا۔ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت گذشتہ چند ماہ میں بجلی مہنگی کر کے 243ارب روپے کا بوجھ صارفین پر ڈال چکی ہے۔ نوٹیفیکشنز میں تمام ڈسکوز سے کہا گیا ہے کہ صارفین سے 12ماہ کے دوران 53ارب 52کروڑ روپے ماہانہ بلز کے ذریعے نکالے جائیں۔ یہ اضافہ مالی سال 2018-19ء کی دو سہ ماہیوں اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ صارفین کے اکتوبر کے بلز میں یہ اضافہ لگ کر آئے گا اور مزید گیارہ ماہ وصولی جاری رہے گی۔ 300سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں پر یہ اضافہ لاگو نہیں ہو گا۔

مزیدخبریں