وزیراعظم کے انکوائری کمشن نے پشاور بی آر ٹی قرضے کی تحقیقات شروع کر دیں

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کی جانب سے قائم انکوائری کمشن نے بی آر ٹی قرضے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ انکوائری کمیشن قرضوں کی تحقیقات کیلئے بنایا گیا ہے۔ انکوائری کمیشن نے خیبر پی کے حکومت سے بی آر ٹی کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ کمشن نے دریافت کیا ہے کہ بسوں اور تعمیراتی کام کی پی سی ون کے مطابق لاگت بنائی جائے۔ بس منصوبے کے مالی اور تعمیراتی کام میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔ منصوبے کی لاگت کے تخمینہ میں ردوبدل سے متعلق بھی بتایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...