اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) نوائے وقت کی خبر پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی کنوینر سنیٹر شیری رحمان نے ایکشن لیتے ہوئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو ہدایت کی کہ جائینٹ سیکرٹری ایڈمن وزارت تعلیم افتخار احمد بابر جن کاتعلق اڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ سے ہے کے خلاف اختیارات سے تجاوز، سنگین بے قاعدگیوں، انکوائیریوں سے چشم پوشی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور اڈٹ پیراز پر ایکشن سے دانستہ اغماض شامل ہے کے خلاف ایکشن لیا جائے اور اس کی سروس تین سال کی ڈیپیوٹیشن مکمل ہونے پر واپس لی جائیں۔ اڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سیکرٹری وزارت تعلیم و تربیت ارشد مرزا کو اس ضمن میں ایک خط تحریر کیا ہے جس میں جائینٹ سیکرٹری ایڈمن سے متعلق روزنامہ نوائے وقت میں شائع ہونے والی خبر کا بھی حوالہ دیا ہے جس میں مذکورہ آفیسر کے سنگین بے قاعدگیوں میں ملوث ہونے کا ذکر ہے۔ علاوہ ازیں اڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سیکرٹری وزارت تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ ا اڈیٹر جنرل آف پاکستان کو افسر سے متعلق انکوائریوں سے آگاہ کرے تاکہ اس کے خلاف انضباطی کارروائی شروع کی جا سکے۔