نیوسٹی ہا وسنگ پراجیکٹ بے ضابطگی ریفرنس،جرم ثابت نہ ہونے پرتمام ملزمان بری

اسلام آباد(نا مہ نگار) احتساب عدالت نے "نیوسٹی ہا وسنگ پراجیکٹ بے ضابطگی ریفرنس" میں جرم ثابت نہ ہونے پر تمام ملزمان کو باعزت بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔ منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیوسٹی ہاوسنگ پراجیکٹ میں مبینہ 30کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی ، جج محمد بشیر نے سماعت کی ، ریفرنس کے شریک ملزمان سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپا اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد نواز کھوکھر پہلے ہی بری کردیئے گئے تھے، سماعت میں ریفرنس کے باقی 7ملزمان جن میں سابق ایم این اے بدین نظامانی، زاہدشفیق، عثمان شاہ، طاہرخان،قاضی ظہیر، عبادت شاہ اورمنصورخان شامل تھے ،،،جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کردیا گیا ،، ملزمان پر 1996میں سی ڈی اے اور این ایچ اے کے اشتراک سے شروع کیے جانے والے نیو سٹی پراجیکٹ میں 30کروڑ روپے کی خورد برد کا الزام تھا۔

ای پیپر دی نیشن