کشمیر سیل کا اجلاس، سول و عسکری حکام کی شرکت، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا: وزیر خارجہ

Oct 02, 2019 | 21:08

ویب ڈیسک

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا.

ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے کشمیر سیل کے چوتھا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر، شیخ رشید، چیئرمین کشمیر کمیٹی فخرامام کے علاوہ سول اورعسکری حکام اور وزارت خارجہ کے افسران نے اجلاس  میں شرکت کی.

وزیرخارجہ نے شرکا کو وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے متعلق آگاہ کیا، مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتوں پربریفنگ دی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ میٹنگزکی تفصیلات بتائیں.

زیرخارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم امریکا میں 120 کے قریب ملاقاتیں اور رابطےکیے، وزیر اعظم نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو بھرپور طریقے سے بے نقاب کیا، جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کامقدمہ پیش کیا.

آج بھارت کے سفاکانہ طرزعمل کے خلاف دنیا میں آوازیں اٹھ رہی ہیں، جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پراوآئی سی رابطہ گروپ اجلاس بھی ہوا، جس کا مقبوضہ کشمیر سےمتعلق مشترکہ اعلامیہ خوش آئند ہے.

پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی معاونت جاری رکھے گا.

اجلاس میں مسئلہ کشمیرکوعالمی فورمزپرمزید اجاگر کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی، شرکا نے کامیاب دورہ امریکا پروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کومبارک باد دی.

 
 

مزیدخبریں