جسٹس منظور حسین سیال کی وفات  پر قائداعظم فورم کا تعزیتی اجلاس

Oct 02, 2020

لاہور (پ ر)  سابق محتسب اعلیٰ  پنجاب و سابق صدر قائداعظم  فورم جسٹس (ریٹائرڈ)  منظور حسین  سیال  کی وفات پر قائداعظم فورم کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اس تعزیتی اجلاس میں مرحوم  جسٹس (ریٹائرڈ)  منظور حسین سیال کی وفات پر گہرے دک اور افسوس کا اظہار  کیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس سیال کی عدالتی خدمات کو سراہا گیا اور ان کے کئے گئے فیصلوں کو نظیر کے طور پر پیش کیا گیا۔ جسٹس منظور حسین سیال  کی انجمن حمایت اسلام کے بطور صدر اور کاموں کی تعریف کی گئی اور بڑے اچھے الفاظ  سے یاد کیا گیا۔ دریں اثناء  پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی مرحوم کے صاحبزادے عامر کمال صوفی ایڈووکیٹ نے جسٹس (ر)  منظور حسین کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی  پیغام میں عامر کمال صوفی ایڈووکیٹ نے مرحوم جسٹس منظور حسین سیال کی عدلیہ سے متعلق فیصلوں کو نظیر کے طور پر پیش کیا اور کہا کہ مرحوم ایک سچے پاکستانی‘ سچے محب وطن اور عدل کے علمبردار رہے۔

مزیدخبریں