لاہور( خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نور اللہ صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں 17 جون 2014 کے دن ماڈل ٹاؤن لاہور میں14افراد کو شہید اور 100لوگوں کو گولیاں ماری گئیں جب اس قتل عام کے خلاف شہداء کے ورثا ایف آئی آردرج کروانے پولیس اسٹیشن گئے تو پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا۔پاکستان عوامی تحریک کا احتجاج اور دھرنا سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر درج نہ کرنے کے خلاف تھا۔میاں نواز شریف کا یہ کہنا کہ دھرنا کسی کے اشارے پر تھا ان کا فوج کے خلاف بغض و عناد کا عکاس ہے۔نواز شریف اغیار کی گود میں بیٹھ کر فوج کے خلاف مورچہ زن ہیں اور سمجھتے ہیںکہ شایداس طرح وہ اداروں کو بلیک میل کر کے کرپشن کیسز اور ریفرنسز ختم کروالیں گے۔
نوازشریف اغیار کی گود میں بیٹھ کر فوج کیخلاف مورچہ زن ہیں:نوراللہ صدیقی
Oct 02, 2020